9 جولائی 2012 - 19:30

حزب اللہ لبنان نے سعودی عرب کی حکومت کے سعودی عوام کے خلاف وحشیانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب میں عوامی احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: حزب اللہ نے شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کو زخمی کرکے گرفتار کرنے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی عرب کے اس اقدام کو آشکارا درندگی قراردیا ہے۔

حزب اللہ نے شیخ النمر کی فوری آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے سعودی حکومت کے اقدامات کو جمہوریت اور اسلامی و انسانی  اور آحلاقی روایات کے خلاف قراردیا ہے۔

حزب اللہ نے شیخ نمر کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت کو متنبہ کیا ہے۔.......

/169